ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں زور دار دھماکہ، 27 افراد جاں بحق، 75 زخمی

انقرہ کے علاقے وسطی گوون میں واقع بس سٹاپ کے قریب کار میں موجود بم سے دھماکہ ہوا

انقرہ کے علاقے وسطی گوون میں واقع بس سٹاپ کے قریب کار میں موجود بم سے دھماکہ ہوا

انقرہ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جبکہ 75 زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ کے علاقے Guven Park میں واقع بس سٹاپ کے قریب کار میں موجود بم سے دھماکہ ہوا ہے جس میں 27 افراد جاں بحق جبکہ 75 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے قریبی گاڑیوں اور ایک بس میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے دو روز قبل انقرہ میں دہشت گرد حملے کی وارننگ دی تھی۔  اس سے قبل وسطی انقرہ میں چند ہفتوں قبل بھی کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 29 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

No comments.

Leave a Reply