امریکی صدارتی امیدوار نسل اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم پیدا کر کے کشیدگی کو ہوا نہ دیں: اوباما کی تنبیہ

امریکی صدر باراک اوباما

امریکی صدر باراک اوباما

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر باراک اوباما نے ملک کے آئندہ صدر کے لیے انتخابی دوڑ میں شامل امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کو فروغ دینے سے بچیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو میں ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی منسوخ کیے جانے کے بعد صدر اوباما نے یہ بیان جاری کیا ہے۔ اوباما نے Dallas میں ڈیمو کریٹک پارٹی کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے رکھے گئے ایک پروگرام میں انتخابی دعویداروں کو نصیحت کی، اوباما نے کہا کہ امیدواری کے دعویدار دوسرے امریکیوں کی توہین نہ کریں اور پرتشدد نہ ہوں۔ انھوں نے کہا کہ انتخابی دوڑ میں شامل لوگوں کی توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ ہم چیزوں کو بہتر کیسے کر سکتے ہیں۔ اوباما نے کہا کہ وہ توہین نہ کریں، اسکول کے بچوں کی طرح طنز نہ کریں نسل اور مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم نہ کریں۔

No comments.

Leave a Reply