ایران 9/11 حملوں کا ذمے دار قرار، ساڑھے 10 ارب ڈالر ہرجانے کا حکم

ایران کو 11 ستمبر 2001 ء کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے

ایران کو 11 ستمبر 2001 ء کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

نیو یارک میں ایک امریکی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں ایران کو 11 ستمبر 2001 ء کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کو حملوں میں ہلاک ہونیوالوں کے خاندانوں کو ساڑھے 10 ارب ڈالر بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق امریکی عدالت کے جج جارج ڈینیئل نے فیصلہ سنایا  کہ ایران انشورنس کمپنیوں اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کو 7.5 ارب ہرجانے کی ادائیگی کرے۔ مزید 3 ارب ڈالر کی رقم انشورنس کمپنیوں اور جائیداد کے نقصان اور دفاتر میں کام رک جانے کا سبب بننے کی مد میں ادا کرے۔ ہر خاندان کو 88 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

No comments.

Leave a Reply