گلبدین حکمت یار گروپ کا افغان حکومت کے ساتھ امن عمل میں شامل ہونے کا اعلان

افغان حزب اسلامی   کے رہنما گلبدین حکمت یار

افغان حزب اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار

کابل ۔۔۔ نیوز ٹائم

افغان جنگجو Gulbuddin Hekmatyar کی جماعت Hizb-e-Islami نے حکومت کے ساتھ امن عمل میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق Hizb-e-Islami کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے اشرف غنی حکومت کے ساتھ مفاہمتی عمل کا حصہ بننے کے لئے تیار ہیں۔ دوسری جانب افغان طالبان نے مفاہمتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے پہلے اپنے مطالبات پر مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔Hizb-e-Islami نے امریکا کی جانب سے اپنے گروپ کے 2 رہنمائوں کے نام بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام افغان مفاہمتی عمل کے اعلان کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے امریکی محکمہ خارجہ نے دو روز قبل ہی Hizb-e-Islami کے 2 رہنمائوں  Abdullah Nowbahar اور Abdul Saboor کے نام بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے Hizb-e-Islami کے دونوں رہنمائوں کو دھماکا خیز مواد بنانے کا ماہر قرار دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply