زیادہ سونا بینائی کیلئے خطرناک ہے، نئی تحقیق سامنے آ گئی

زیادہ سونا بینائی کیلئے خطرناک ہے

زیادہ سونا بینائی کیلئے خطرناک ہے

کیلیفورنیا ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایک مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ معمول سے زیادہ کی نیند سے پیدا ہونے والے امراض نابینا پن کی وجہ بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جو لوگ 8 گھنٹے سے زیادہ کی نیند لیتے ہیں  ان میں جیوگرافک اٹروفی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جو انسانی آنکھ میں نابینا پن کی ایک بڑی وجہ میکیولر ڈی جنریشن کی وجہ بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ مرض 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں نابینا پن کی سب سے بڑی وجہ میں سے ایک ہے۔ اس مرض میں بینائی ممکن بنانے والا ایک اہم حصہ میکولا خراب ہو جاتا ہے اور لوگ صحیح انداز میں نہیں دیکھ پاتے۔ امریکہ میں Northern California Retina Vitreous Associates کے ڈاکٹر Rahul N. Khurana نے ایک ہزار 3 مریضوں کا تجزیہ کر کے ان کے نیند کا دورانیہ نوٹ کیا اور اس کی رپورٹ سائنسی journal Retina میں شائع کرایا ہے۔ اس کے مطابق تکیے پر بھاری سر کے ساتھ سونے سے آنکھوں پر بہت دبائو پڑتا ہے جو آنکھوں کے لئے شدید نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ Rahul N. Khurana کا کہنا ہے کہ عمر رسیدہ افراد تکیے میں منہ دبا کر نہ سوئیں تاکہ آنکھوں پر ہونے والے دبائو کو کم سے کم رکھا جا سکے۔ آنکھوں پر دبائو کی صورت میں کوما جیسی صورت پیدا ہو جاتی ہے اور آنکھ میں مائع کا بہائو متاثر ہوتا ہے جس سے آنکھوں کے بعض اعصاب پر دبائو بڑھ جاتا ہے اور اندر ٹوٹ پھوٹ شروع ہو سکتی ہے۔ اس مطالعے میں John Hopkins University, Baltimore کے ماہرین نے حصہ لیا ہے اور وہیں مریضوں کو دیکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ لوگ دیر تک سونے سے اجتناب کریں اور سونے کے طریقے کو بہتر بنائیں تاکہ چہرے اور آنکھوں پر دبائو کم سے کم پڑے۔

No comments.

Leave a Reply