چین علاقائی مسائل حل کرنے کے لیے ”انٹرنیشنل میری ٹائم” عدالت قائم کریں گا

چین علاقائی مسائل حل کرنے کے لیے ''انٹرنیشنل میری ٹائم'' عدالت قائم کریں گا

چین علاقائی مسائل حل کرنے کے لیے ”انٹرنیشنل میری ٹائم” عدالت قائم کریں گا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے کہا ہے کہ وہ علاقائی تنازعات حل کرنے کے لیے اپنا انٹرنیشنل میری ٹائم عدالتی مرکز قائم کر رہا ہے۔ چین کی اعلیٰ ترین عدالت کی جانب سے اس بارے میں چند ہی معلومات دی گئی ہیں، تاہم عدالت کا کہنا ہے کہ یہ مرکز چین کو ایک بحری طاقت بننے میں مدد دے گا۔ حالیہ مہینوں میں وسائل سے مالامال جنوبی بحیرہ چین کے پانیوں میں چین کی جانب سے مصنوعی جزیروں کی تعمیر کے عمل کے آغاز کے بعد بیجنگ اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تنازع جاری ہے۔ یاد رہے بین الاقوامی سمندری تنازعات عموماً اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں۔ ان تنازعات میں جنوبی بحیرہ چین پر چینی دعوے کے خلاف فلپائن کی جانب سے دائر کیا جانے والا مقدمہ بھی شامل ہے تاہم چین نے اس مقدمے کی کارروائی میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply