روس نے شام سے فوج کو واپس بلانے کا حکم دے دیا

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام سے اپنی افواج کو واپس بلانے کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے شام میں لڑائی میں مصروف اپنی افواج کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے  اور کل سے ہی شام سے افواج کے انخلا کا حکم دیا ہے جس کے بعد روسی افواج کا انخلا کل سے ہی شروع کیا جائے گا  جبکہ روس کی جانب سے شام میں جاری بحری اور فضائی بیس آپریشن جاری رہے گا۔ روسی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شام میں افواج کو رکھنے کے مطلوبہ مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں اسی وجہ سے وزارت دفاع کو حکم دیا ہے کہ کل سے روسی افواج کا شام سے انخلا شروع کر دیا جائے جبکہ افواج کی واپسی کا فیصلہ شامی صدر سے اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply