جرمنی علاقائی انتخابات: انجیلا مرکل کو شکست، مہاجر مخالف جماعت جیت گئی

جرمنی علاقائی انتخابات میں انجیلا مرکل کو شکست

جرمنی علاقائی انتخابات میں انجیلا مرکل کو شکست

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی کے تین صوبوں میں ہونے والے علاقائی انتخابات میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی Anti-immigration ”متبادل برائے جرمنی” نے نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اتوار 13 مارچ کو ان انتخابات میں 3 میں سے 2 صوبوں میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی  Christian Democratic Union کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ناقدین کے مطابق انجیلا مرکل کی یہ شکست ان کی مہاجرین کی پالیسی سے جڑی ہوئی ہے۔ شرقی صوبے Saxony-Anhalt میں اے ایف ڈی نے 24.2 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔ یوں یہ مہاجرت مخالف سیاسی پارٹی اس صوبے میں دوسری سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے۔ انجیلا مرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کی عوامی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے لیکن ہو پھر بھی اس صوبے میں سب سے زیادہ 29.8 فیصد ووٹرز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔Saxony-Anhalt میں تیسرے نمبر پر لیفٹ پارٹی رہی، جس نے 16.3 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ڈیمو کریٹک پارٹی پر صرف 10.6 فیصد ووٹرز نے اعتماد ظاہر کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply