امریکی شہر نیو یارک شہر کے مرکز مین ہٹن کو ہائیڈروجن بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا کی طرف سے امریکا کو دی جانے والی دھمکیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ترین ہوتی جا رہی ہیں

شمالی کوریا کی طرف سے امریکا کو دی جانے والی دھمکیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ترین ہوتی جا رہی ہیں

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کی طرف سے امریکا کو دی جانے والی دھمکیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ترین ہوتی جا رہی ہیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں شائع ہونے والے ایک تازہ ترین بیان میں امریکی شہر نیو یارک کو ہائیڈروجن بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، جس پر امریکی حکام سخت تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ویب سائٹ ڈی پی آر کے ٹوڈے پر شائع ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے  ہمارا ہائیڈروجن بم ماضی میں Soviet Union کے تیار کئے گئے ہائیڈروجن بم سے کہیں بڑا ہے۔ اگر یہ ہائیڈروجن بم بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پر نصب کر کے نیو یارک شہر کے مرکز Manhattan پر گرایا جائے تو یہاں موجود تمام افراد لمحوں میں ہلاک ہو جائیں گے، جبکہ شہر جل کر راکھ کا ڈھیر بن جائے گا۔ شمالی کوریائی نیوکلیئر سائنسدان Cho Hyong Il کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ ماضی میں سوویت یونین کا بنایا گیا ہائیڈروجن بم 100 کلو میٹر کی دوری تک لوگوں کو جلا کر رکھ کر سکتا تھا،  لیکن شمالی کوریا کا ہائیڈروجن بم اس سے کئی گنا زیادہ فاصلے تک تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شمالی کوریا کے تازہ ترین بیان کے متعلق کچھ امریکی دفاعی ماہرین نے ایک دفعہ پھر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے، البتہ امریکی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی دھمکیوں کی بڑھتی ہوئی شدت ایک حقیقی خطرے کی علامت ہے۔

No comments.

Leave a Reply