بھارتی لوک سبھا کے مسلمان رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی بی جے پی حکومت کی ناقص گورننس پر کھل کر برس پڑے

بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے

بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی لوک سبھا کے مسلمان رکن پارلیمنٹ Asaduddin Owaisi بی جے پی حکومت کی ناقص گورننس پر کھل کر برس پڑے اور فوج کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد الدین اویسی کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد ہماری این ایس جی ایک عمارت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر 12 گھنٹے تک فائرنگ کرتی رہی اور پھر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ عمارت تو خالی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ واقعہ پر تحقیقات کے لئے پاکستان کی ایک ٹیم بھارت آ رہی ہے، وزیر دفاع کہتے ہیں کہ اس ٹیم کو ایئر بیس کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو تحقیقات کے لئے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ آپ لوگ پہلے آپس میں یہ طے کر لیں کہ اندر جائیں گے یا باہر جائیں گے، دوبارہ اگر پٹھان کوٹ کی طرز کا حملہ ہوا تو کون سا ریمبو اس کا انچارج ہو گا کیونکہ بی جے پی کی تو حکومت ہی ریمبو کی حکومت ہے اور یہاں ہر کوئی ریمبو بننے کی کوشش کرتا ہے۔Asaduddin Owaisi کا کہنا تھا کہ بی جے پی نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کے دل جیتنے کا تاریخی موقع کھو دیا ہے، آج اگر کوئی کشمیر میں مارا جاتا ہے تو 40 سے 50  ہزار افراد اس کے جنازے میں شریک ہوتے ہیں، بی جے پی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں کیا گورننس کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل Asaduddin Owaisi نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ان کی گردن پر چھری بھی رکھ دی جائے تو بھی وہ بھارت ماتا کی جے نہیں کہیں گے۔ Asaduddin Owaisi کے بیان کے خلاف بی جے پی اور شیو سینا سمیت دیگر ہندو انتہا پسند تنظیمیں ان کے خلاف میدان میں آ گئی اور ان کی بھارتی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کر ڈالا۔

No comments.

Leave a Reply