شامی فضائیہ نے دو ہفتوں میں پانچ ہزار بم برسائے بیس ہزار شہید

شامی فضائیہ نے دو ہفتوں میں پانچ ہزار بم برسائے

شامی فضائیہ نے دو ہفتوں میں پانچ ہزار بم برسائے

دبئی  ۔۔۔ نیوز ٹائم

شامی نیشنل کونسل کی صحت کمیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بشار الاسد کی فوج نے شام کے مختلف شہروں پر حالیہ بیرل بم حملوں میں 20 ہزار افراد کو شہید جبکہ ایک لاکھ کو زخمی کیا ہے۔ ہیلتھ کمیٹی کے بیان کے مطابق شامی فضائیہ نے ملک کے مختلف دیہاتوں اور شہروں پر پانچ ہزار بیرل بم برسائے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت بڑی تعداد میں شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔ ان بیرل بموں میں بال بیئرنگز اور لوہے کی کیلوں کے علاوہ TNT طرز کا دھماکہ خیز مواد، کھاد اور درجہ حرارت بڑھانے والا المونیم پاؤڈر استعمال کیا جاتا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے ماہرین کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شامی فوج کی جانب سے جدید اسلحہ کی کم یابی کو پورا کرنے کے لیے بیرل بم استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان بموں کا سائز آکسیجن کے سلنڈر کے برابر ہے۔ ایسے اسلحے کے ماہرین درجہ بندی کرنے سے قاصر ہیں۔ شہروں او دیہاتوں پر گرائے جانے والے ان بموں کا نشانہ بننے والوں کی تعداد ہزاروں، جبکہ ان کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ یہ خطرناک اسلحہ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر قرب و جوار میں بھی انتہائی تباہ کن اثرات مرتب کرتا ہے۔ جہاز سے فری فال کے دوران یہ بیرل ہوا میں دائرے بناتا ہوا اپنے ہدف کی طرف حرکت کرتا ہے۔ ان بموں کو ہیلی کاپٹروں اور مختلف طرز سے دوسرے جنگی جہازوں کے پروں کے ساتھ باندھ کر گرا یا جاتا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق مگ 21 لڑاکا جہاز سے بیک وقت چار بیرل بم گرائے جاتے ہیں، جبکہ مگ 23 کے زریعے چھ او سخوئی 22 طرز کے جہاز سے اٹھارہ بیرل بم گرائے جاتے ہیں۔ ان بموں کو 500 میٹر سے دس کلو میٹر کی بلندی سے گرانے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ روسی ساختہ FAB بیرل بم سوملی میٹر گیج کی جستی چادر سے بنایا جاتا ہے اور اس کے اندر ٹی اینڈ ٹی مواد بھرا جاتا ہے۔ ان بموں کے گرنے سے پہنچنے والا نقصان کا براہ راست تعلق اس کے وزن، گرائے جانے کی جگہ اور طریقہ کار سے ہوتا ہے۔ اس کے گرنے سے ہولناک آواز، ہدف سے آسمان تک باتیں کرتے ہوئے شعلے بلند ہوتے ہیں، نیز بم کے اندر بھرا مواد ارد گرد موجود افراد اور اہداف کو نقصان پہنچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ان بموں کو گائیڈڈ اسلحے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا استعمال فوجی یا سول رہائشی کالونیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہیں چھوٹی عمارتوں یا متحرک اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔

No comments.

Leave a Reply