انقرہ بم دھماکوں کی ذمہ داری کردستان فریڈم فالکن نے قبول کر لی

انقرہ بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے

انقرہ بم دھماکوں میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی میں سرگرم کالعدم کردستان فریڈم فالکن (ٹی اے کے) نے انقرہ میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی، جس میں 37 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی کالعدم تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی ذیلی تنظیم کردستان فریڈم فالکن نے انقرہ میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی جس میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے،  کالعدم جماعت نے اپنی ویب سائٹ پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا  کہ انقرہ میں دھماکے کا مقصد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا تاہم عام شہریوں کی ہلاکت پر بھی کوئی دکھ نہیں اور نہ اس پر معافی مانگیں گے کیونکہ ترک حکومت کی جانب سے ہم پر یہ جنگ مسلط کی گئی ہے جبکہ کالعدم تنظیم نے تین ہفتے قبل اسی طرز کے حملے کی بھی ذمہ داری قبول کی جس میں 29 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دوسری جانب جرمن ڈپلومیٹ مشن نے سیکیورٹی مسائل کے باعث اپنے زیراہتمام چلنے والے تمام اسکولز بند کر دیئے، اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں جرمن قونصلیٹ کا کہنا تھا کہ انقرہ میں جرمنی کے سفارتخانے اور استنبول میں جرمن اسکول کو سیکیورٹی خدشات کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 13 مارچ کو انقرہ کی مصروف ترین شاہراہ پر کار میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply