بیروت میں زور دار کار بم دھماکہ، سابق وزیر خزانہ سمیت 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بیروت میں زور دار کار بم دھماکہ

بیروت میں زور دار کار بم دھماکہ

بیروت ۔۔۔ نیوز ٹائم

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار کار بم دھماکے کے نتیجے میں سابق وزیر خزانہ سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ حکومتی ہیڈ کوارٹر اور پارلیمنٹ سے محض چند سو گز کے فاصلے پر ہوا جو بیروت کا انتہائی سکیورٹی زون ہے۔ دھماکے میں سابق مشیر و وزیر خزانہ سمیت 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ دارالحکومت کے مرکزی حصے میں دھماکے کے بعد آسمان پر دور دور تک سیاہ دھواں کافی دیر تک بلند ہوتا نظر آتا رہا۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہستالوں میں پہنچایا۔ دھماکے کے بعد اہم شخصیات کے دفاتر اور رہائش گاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ حکام کے مطابق سابق وزیر خزانہ اس وقت حملے کا نشانہ بنے جب وہ مرکزی شہر میں واقع سابق وزیر اعظم سعد حریری کے مینشن میں ایک اجلاس میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

No comments.

Leave a Reply