میانمار کے پہلے سویلین صدر مملکت منتخب

میانمار کے پہلے سویلین صدر مملکت منتخب

میانمار کے پہلے سویلین صدر مملکت منتخب

میانمار ۔۔۔ نیوز ٹائم

میانمار میں تقریبا پانچ دہائیوں کے بعد پہلے سویلین صدر مملکت نے اس منصب کا حلف اٹھایا ہے۔ منگل کو 70 سالہ Htin Kyaw نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے سامنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے میانمار کے عوام سے وفاداری کا عزم کیا۔ ان کے ہمراہ ملک کے دو نائب صدور Myint Swe اور  Henry Van Hti  نے بھی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ Htin Kyaw جمعہ سے باضابطہ طور پر اپنے فرائض منصبی سنبھالیں گے  جس کے ساتھ ہی میانمار میں 1962ء کے بعد پہلی مرتبہ مکمل یا جزوی طور پر رہنے والے فوجی اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔ میانمار میں تقریبا پانچ دہائیوں کے بعد پہلے سویلین صدر مملکت نے اس منصب کا حلف اٹھایا ہے۔

No comments.

Leave a Reply