پشاور کی کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامہیہ نے چوہے مارنے پر تین سو روپے انعام مقرر

پشاور کی کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامہیہ نے چوہے مارنے پر تین سو روپے انعام مقرر

پشاور کی کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامہیہ نے چوہے مارنے پر تین سو روپے انعام مقرر

پشاور ۔۔۔ نیوز ٹائم

چوہے کا کاٹنے کے تازہ واقعات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور تازہ واقعے میں دو سالہ بچی چوہے کے کاٹنے سے زخمی ہوئی ہے۔ پشاور میں ضلع حکومت کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ نے بھی چوہے مار مہم کا آغاز کیا ہے  اور فی چوہا مارنے یا پکڑنے پر 300 روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ضلعی حکومت نے چوہوں کے خاتمے کیلئے عوام کو چوہے مارنے پر فی چوہا 25 روپے انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی زیرصدات پشاور میں بڑے جسامت کے چوہوں کی بھرمار اور چوہوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے کے بعد پشاور کو چوہوں سے پاک کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر جہانگیر خان ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر محمد عاطف پبلک ہیلتھ کوآرڈی نیٹر اشرف قادر ڈبلیو ایس ایس پی چاروں ٹائون کے ٹی ایم اوز اور پی ایس او سہیل نذیر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے پشاور میں بڑے جسامت کے چوہوں کی افزائس نسل میں تیزی سے اضافے اور چوہوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چوہوں کے مکمل خاتمے کیلئے تجاویز طلب کیں جبکہ عوام کو چوہوں مار مہم میں شریک کرنے اور عوام کے تعاون سے چوہوں کا خاتمہ اور ترغیب دینے کیلئے 25 روپے فی چوہا انعام دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی کو چاروں ٹائونز میں پوائنٹ مقرر کرنے اور عوام کو انعامی رقم کی فوری ادائیگی کے احکامات جاری کئے گئے۔

No comments.

Leave a Reply