جاپان، افراط زر کی شرح 1.2 فیصد پر پہنچ گئی

جاپان کی تفریط زر کے خلاف جنگ کامیابی کی طرف جا رہی

جاپان کی تفریط زر کے خلاف جنگ کامیابی کی طرف جا رہی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کی تفریط زر کے خلاف جنگ کامیابی کی طرف جا رہی ہے، گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح 1.2 فیصد پر پہنچ گئی جو مرکزی بینک کے ہدف دو فیصد سے قریب اور گزشتہ پانچ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ گزشتہ روز جاری اعدا و شمار کے مطابق اگر خوراک اور انرجی پرائسز کو ہٹا دیا جائے تو بھی اشیا کی قیمتوں میں نومبر کے دوران 0.6 فیصد اضافہ ہوا جو اگست 1998 کے بعد سے بہترین نتیجہ ہے، نومبر میں وسیع تر کنزیومر پرائس انڈیکس جس میں تازہ خوراک کے علاوہ روز مرہ استعمال کی ہر چیز شامل ہے سال بہ سال 1.2 فیصد بڑھا تاہم قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ بنیادی اشیا کی طلب نہیں بلکہ بڑھتا ہوا فیول بل ہے، گزشتہ ماہ بجلی کی قیمتوں میں 8.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا تاہم ملبوسات اور ویکیوم کلینر جیسی اشیا کی طلب و قیمتیں نہیں بڑھیں۔

No comments.

Leave a Reply