نتالی کو آسٹریلوی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند

ہالی ووڈ کی اداکارہ نتالی پورٹمین

ہالی ووڈ کی اداکارہ نتالی پورٹمین

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی ووڈ کی اداکارہ نتالی پورٹمین کا کہنا ہے کہ انہیں آسٹریلوی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔ انہوں نے سن آن لائن سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں نے زیادہ تر وقت آسٹریلیا میں گزارا ہے۔ مجھے اسی وجہ سے آسٹریلوی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے۔ میں امریکیوں کو پسند نہیں کرتی لیکن مجھے آسٹریلوی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔ میں ایرک بانا اور ایڈ جرٹن کے ساتھ کام کرچکی ہوں۔ میری اور بنجمن کی شادی اگست 2012ء میں ہوئی تھی۔ میں اپنے بیٹے ایلف کی پرورش کے حوالے سے بہت محتاط ہوں۔ میں اپنے ملبوسات ڈیزائنر کے پاس بیٹھ کر ڈیزائن کراتی ہوں۔ میرے اسی وجہ سے بہت سے ڈیزائنرز کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

No comments.

Leave a Reply