توانائی اور اقتصادی ترقی میں پاکستان سے تعاون انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے فریم ورک کے مطابق ہے: چینی سفیر

پاکستان کے ساتھ ایٹمی شعبے میں تعاون کا مقصد توانائی اور اقتصادی ترقی کے شعبے میں تعاون کرنا ہے

پاکستان کے ساتھ ایٹمی شعبے میں تعاون کا مقصد توانائی اور اقتصادی ترقی کے شعبے میں تعاون کرنا ہے

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے سفیر بن وہارونگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چین کے ایٹمی توانائی منصوبے پر تعاون کے حوالے سے بعض ممالک کے تحفظات بے بنیاد ہیں۔ پاکستان کے ساتھ ایٹمی شعبے میں تعاون کا مقصد توانائی اور اقتصادی ترقی کے شعبے میں تعاون کرنا ہے۔ انہوں نے دفتر خارجہ میں تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایٹمی توانائی منصوبے پر جو تعاون کررہے ہیں وہ توانائی اور اقتصادی ترقی کیلئے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے فریم ورک کے مطابق ہے اس لیے دیگر ممالک کے تحفظات بے بنیاد ہیں۔ اقتصادی راہداری کو آگے بڑھانے میں دونوں ممالک کا کردار کلیدی ہے۔ اس حوالے سے بے پناہ منصوبے ہیں جن کی ابھی لاگت نہیں بتا سکتا۔ چین گوادر پورٹ کے ذریعے تجارت کو ترجیح دے گا کیونکہ چین کی کمپنی گوادر کا انتظام چلا رہی ہے۔ قراقرم ہائی وے اور موٹر ویز کو بہتر بنانا اہم ہے۔ اقتصادی راہداری کا پہلا مرحلہ پانچ سے سات سال میں مکمل ہوگا۔ پاکستان میں اکنامک زونز کا قیام بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

No comments.

Leave a Reply