باکسر عامر خان پنجاب میں کھیلوں کے سفیر مقرر

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو پنجاب میں کھیلوں کا سفیر مقرر کردیا گیا۔ عامر خان لاہور میں انٹرنیشنل معیار کی باکسنگ اکیڈمی اور جمنیزیم قائم کریں گے۔ اس سلسلہ میں عامر خان اور صوبائی وزیر کھیل پنجاب رانا مشہود احمد خان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس عثمان انور بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کا کھیلوں کا سفیر بننا میرے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے، پنجاب میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام شروع ہونے والے یوتھ فیسٹیول سے کئی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے جو کہ آنے والے دنوں میں ملک کے لیے عالمی اعزازات حاصل کریں گے۔ عامر خان نے کہا کہ میں پاکستان اور خصوصاً پنجاب کے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کے لیے ورلڈ اور اولمپکس میڈلز لے کر آئیں گے۔ اکیڈمی کے قیام سے نہ صرف یہ کہ نوجوانوں کو باکسنگ بلکہ ہاکی، کرکٹ، اتھلیٹکس اور دوسرے کھیلوں کی طرف بھی راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

No comments.

Leave a Reply