کیٹ ونسلٹ کی نئی فلم ”لیبر ڈے” کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلٹ

ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلٹ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلٹ کی نئی سنسنی خیز ڈرامہ فلم ”لیبر ڈے” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے  Jason Reitman کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی معروف امریکی مصنفہ جوئس مینارڈ کے ناول سے ماخوز ہے۔ پیرا مائونٹ پکچرز کے تحت بننے والی یہ فلم ایک ایسی طلاق یافتہ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو معاشرے سے کٹ کر تن تنہا اپنے نو عمر بیٹے کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوتی ہے کہ اچانگ ہی ایک روز دونوں ماں بیٹے کو جیل سے فرار ہونے والا مجرم اغوا کر لیتا ہے۔ سنسنی اور ڈرامے سے بھر پور یہ فلم آئندہ برس سات فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply