شمالی کوریا میں 36 سال بعد کانگریس کا اجلاس 6 مئی کو ہو گا

پارٹی کی تاریخ میں یہ ساتواں جبکہ کم جانگ ان کی قیادت میں پہلا اجلاس ہو گا

پارٹی کی تاریخ میں یہ ساتواں جبکہ کم جانگ ان کی قیادت میں پہلا اجلاس ہو گا

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کی حکمران پارٹی اگلے ماہ تقریباً 36 سال بعد پہلے مرتبہ اپنی اعلی کانگریس کا اجلاس منعقد کرے گی۔ یہ اجلاس پیانگ یانگ میں 6 مئی کو ہو گا۔ پارٹی کی تاریخ میں یہ ساتواں جبکہ Kim Jong-un کی قیادت میں پہلا اجلاس ہو گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران شمالی کوریا کی پالیسیوں میں ممکنہ تبدیلیوں  اور شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے حوالے سے بیانات جیسے اہم موضوعات کی وجہ سے اس تقریب پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا کہ کوریا پانچویں جوہری تجربے کا ارادہ رکھتا ہے۔ شمالی کوریا اکثر اپنے متنازعہ جوہری تجربات اور اہم سیاسی تقریبات کا انعقاد ایک ساتھ کرتا ہے۔ جنوری میں چوتھے تجربے کے فوراً بعد سیٹلائٹ بھی لانچ کیا گیا۔ یہ دونوں تجربات موجودہ پابندیوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ان تجربات کے بعد اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کیں جن میں اس کے ساتھ روابط اور تجارت پر بھی پابندی عائد کی گئی۔ شمالی کوریا کے موجودہ سربراہ Kim Jong-Un کی پیدائش سے پہلے منعقد ہونے والا کانگریس کا آخری اجلاس اکتوبر 1980ء میں ہوا۔ وہ اجلاس چار دن جاری رہا اور اس دوران Kim Jong Il کو باقاعدہ طور پر سربراہ Kim Il-Sung کا جانشین قرار دیا گیا تھا۔ بدھ کو شمالی کوریا کے کے سی این اے خبر رساں ادارے کے بیان میں ساتویں اجلاس کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ اس اجلاس کی کیا مدت ہو گی۔    توقع ہے کہ Kim Jong-Un اجلاس میں اپنی رہنمائی کو مزید مضبوط کریں گے اور معاشی نشودونما کے ایجنڈے  اور جوہری پروگرام کی پیشرفت کے بارے میں بات کریں گے۔ جنوبی کوریا کے صدر Park Geun-hye نے منگل کو کہا کہ شمالی کوریا نے پانچویں جوہری تجربے کی تیاری مکمل کر لی ہے اور کسی بھی وقت تجربہ کر سکتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply