بھارت نے پاکستانی سرحد پر نگرانی کے لیے لیزر نظام نصب کر دیا

بھارت نے پاکستانی سرحد پر نگرانی کے لیے لیزر نظام نصب کر دیا

بھارت نے پاکستانی سرحد پر نگرانی کے لیے لیزر نظام نصب کر دیا

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت نے اپنی سرحدوں کی نگرانی کے لیے پاکستان کے پنجاب سے ملحقہ سرحد کے قریب 12 کے قریب لیزر اور انفراریڈ نظام نصب کر دیئے جو مکمل طور پر سرگرم ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ یہ منصوبہ  2 سال قبل بنایا گیا تھا جس کے تحت مزید 4 لیزر نصب کیے جا رہے ہیں اور فی الحال یہ نظام پاکستانی پنجاب پر پاک، بھارت سرحد سے منسلک سرحدی علاقوں پر لگایا گیا ہے جو ایک طرح کی لیزر دیوار ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نظام ان دلدلی اور دشوار گزار سرحدی علاقوں میں نصب کیے جائیں گے جہاں باڑ لگانا ممکن نہیں جبکہ منصوبے کے تحت پاک، بھارت سرحد پر ایسی 45 لیزر دیواریں قائم کی جائیں گی  جو مقبوضہ کشمیر اور پنجاب پر قائم کی جائیں گی۔  بارڈر سیکیورٹی فورس کے حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد مشکوک افراد کی بھارت آمد اور دخل اندازی روکنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں مسلسل دخل اندازی اور اپنے ایجنٹ بھیجنے والے بھارت نے راجستھان، گجرات، مقبوضہ کشمیر اور پنجاب سے منسلک سرحدوں پر کیمروں، لیزر اور حرکت محسوس کرنے والے زیرِ زمین نظام بنانے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

No comments.

Leave a Reply