ملک کی سیاست میں کرپشن کے ناسور کو دکھانا فلم ”مالک” پر پابندی لگا دی گئی

پاکستانی فلم ''مالک''

پاکستانی فلم ”مالک”

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستانی فلم ” Maalik” میں ملکی سیاست میں پائے جانے والے کرپشن کے ناسور کو معاشرے کے سامنے پیش کرنے پر پابندی لگا دی گئی۔ فلمیں اور ڈرامے معاشرے کے عکاس ہوتے ہیں اور یہی کچھ پاکستان کی نئی فلم ” Maalik”  میں دکھانے کی کوشش کی گئی، فلم میں  سیاست میں کرپشن اور بدعنوانی کا پردہ فاش کیا گیا لیکن ملکی سیاست میں کرپشن کے ناسورکو معاشرے کے سامنے پیش کرنے پر اس فلم پر پابندی لگا دی گئی۔ بالی وڈ انڈسٹری جسے دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری کا درجہ حاصل ہے وہاں کرپشن پر نہ صرف بے انتہا فلمیں بنائی بلکہ انہوں نے معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا  بھارتی فلم انڈسٹری میں تو سیاستدانوں کی کرپشن فلم سازوں کا بہترین موضوع  ہے اور آئے دن اس پر فلمیں بنائی جاتی ہیں اور بیشتر سپرہٹ بھی ہوئی۔

Rang De Basanti ” میں بالی ووڈ کے مسٹر عامر خان نے اہم کردار ادا کیا اور اس میں بھارتی وزارت دفاع میں کرپشن کو بے نقاب کیا گیا وہ سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

” Raajneeti ” میں Ranbir Kapoor ، Arjun Rampal ، Katrina Kaif اور Nana Patekar نے اہم کردار ادا کیا اس فلم میں خاندانی سیاست میں پائے جانے والی کرپشن پر سے پردہ اٹھایا گیا۔

” Apaharan ” میں Ajay Devgan اور Nana Patekar نے اہم کردار ادا کیا جس میں اغوا برائے تاوان کے موضوع  کو زیر بحث بنایا گیا جس میں ریاست کے سیاست دان کو ان جرم میں شریک دکھایا گیا ہے۔

Knock Out میں Sanjay Dutt اور Irfan Khan نے اہم کردار ادا کیا، فلم میں دکھایا گیا کہ کیسے سیاست دان ملک سے کرپشن کے ذریعے دولت لوٹ کر سوئس بینکوں میں پہنچاتے ہیں۔ بھارت کی ان تمام فلموں پر تو کسی سنسر بورڈ اور سیاست دان نے آواز نہیں اٹھائی

لیکن یہی پاکستان میں بنائی جاتیں تو فلم ساز سمیت ہدایت کار اور ہیرو کو جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی تھی۔

No comments.

Leave a Reply