جاپان میں مارچ کے مہینے میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 3.2 فیصد

جاپان میں بے روزگاری کی شرح 3.2 فیصد

جاپان میں بے روزگاری کی شرح 3.2 فیصد

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں مارچ کے مہینے میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 3.2 فیصد ہو گئی ہے۔ جو ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں صفر اعشاریہ ایک فیصد پوائنٹ کمی کے مترادف ہے۔ داخلی امور کی وزارت کے مطابق برسر روزگار افراد کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 34 لاکھ ہے، اس شرح میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 2 لاکھ نفوس کا اضافہ ہوا ہے۔ بے روزگاری کی شرح کم ہوئی ہے اور بے روزگار افراد کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار کمی کے ساتھ تقریباً 22 لاکھ رہ گئی ہے، اس میں مسلسل 70 ویں مہینے کمی ہوئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply