انڈونیشیا نے سعودی شہریوں کو ویزے سے مستثنیٰ قراردے دیا

انڈونیشیا نے سعودی شہریوں کو ویزے سے مستثنیٰ قراردے دیا

انڈونیشیا نے سعودی شہریوں کو ویزے سے مستثنیٰ قراردے دیا

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے انڈونیشیا نے سعودی شہریوں کو ویزے سے مستثنیٰ قرار دیدیا جس کا باضابطہ اعلان سعودی حکام نے کر دیا۔  العربیہ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ اور ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر Mohammed Al-Maroul نے بتایا ہے  کہ انڈونیشیا کے سفر کرنے کے خواہش مند سعودی شہریوں کو 30 روز تک کے قیام کے لیے ویزے سے مستثنیٰ کر دیا گیا ہے  تاہم یہ استثنا میڈیا مقاصد کے لیے نہیں۔  انہوں نے واضح کیا کہ ویزا فری داخلہ ناقابل تجدید ہو گا اور اسے قیام کے ویزے میں تبدیل نہیں کرایا جا سکے گا۔ Mohammed Al-Maroul کا کہنا تھا کہ مذکورہ استثنیٰ سے سفارتی پاسپورٹ کے علاوہ خصوصی اور عام پاسپورٹ کے حامل افراد مستفید ہو سکیں گے۔

No comments.

Leave a Reply