حلب میں سرکاری فوج کی فضائی کارروائی میں 8 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک

حلب میں سرکاری فوج کی فضائی کارروائی میں 8 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک

حلب میں سرکاری فوج کی فضائی کارروائی میں 8 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک

دمشق ۔۔۔ نیوز ٹائم

شام کے شہر حلب میں صدر بشار الاسد کی فوج کی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حلب میں گزشتہ رات سے بشار الاسد کی فوج کی جانب سے فضائی کارروائیاں جاری ہیں، سرکاری فوج کے طیاروں کی بمباری سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہو چکی ہے جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں۔  حلب میں کئے گئے فضائی حملے میں مشہور القدس ہسپتال کو بھی نشانہ  بنایا گیا جس میں زیر علاج کئی  بچے بھی ہلاک ہوئے، اسی حملے میں شہر میں واحد  رہ جانے والے چائلڈ اسپیشلٹ ڈاکٹر وسیم بھی مارے گئے۔ شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم کا کہنا ہے  کہ سرکاری فضائیہ کے طیاروں نے حلب میں 40 سے زائد فضائی  حملے کئے اور گزشتہ رات سے جاری ان کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں میں 8 بچوں سمیت کئی خواتین بھی شامل ہیں جبکہ بعض مقامات پر باغیوں اور حکومتی افواج کے درمیان لڑائی میں مزید  افراد کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ شام کی وزارت  دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی فضائیہ کی جانب سے کی جانے والی تازہ کارروائیاں شدت پسندوں کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کا ردعمل ہے۔

No comments.

Leave a Reply