دوبارہ اداکاری کرنا چاہتی ہوں: برٹنی سپیئرز

ہالی ووڈ کی گلوکارہ برٹنی سپیئرز

ہالی ووڈ کی گلوکارہ برٹنی سپیئرز

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہالی ووڈ کی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے مطابق وہ دوبارہ اداکاری کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ای نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ دوبارہ اداکاری کریں۔ برٹنی سپئیرز نے 2002ء میں فلم ”کراس روڈ” میں کام کیا تھا جس کے بعد ٹی وی سٹ کام ”ول اینڈ گریس” اور ”بائو آئی میٹ یورمدر” میں کام کیا تھا۔ برٹنی کے مطابق انہیں بڑی سکرین پر واپس آنا بے حد اچھا لگے گا کیونکہ اداکاری ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے برٹنی نے کہا کہ مجھے مزاحیہ فلمیں پسند ہیں اور اگر مجھے کسی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور فلموں میں کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ایک ادکار سے بہت سی توقعات رکھتے ہیں کہ وہ ایسا کام کرے جو نہ صرف مکمل تفریح ہو بلکہ وہ سب کو محظوظ کرے۔ 32 سالہ برٹنی نے اپنے کیر یئر سے ریٹائر منٹ کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور انہوں نے کہا کہ میں دراصل اب فیملی کو وقت دینا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنوں گی۔ میں بہت شرمیلی طبیعت کی مالک ہوں، اور نہ ہی مجھے اس چیز کا اندازہ تھا کہ میں شوبز انڈسٹری میں آسکوں گی اور خود کو بطور گلوکار منوا سکوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر شروع میں تنقید بھی ہوئی لیکن میں نے تنقید کی پرواہ کیے بغیر اپنے کام پر توجہ دیتی رہی، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں میرے کروڑوں مداح ہیں جو مجھے پسند کرتے ہیں اور پیار کرتے ہیں۔ میں نئے سال کا آغاز بھر پور طریقے سے کروں گی، میں اپنی نئی البم کی تیاری کر رہی ہوں۔ میں یہ ضرور کہوں گی کہ اگلے برس میری البم سے شائقین محظوظ ہوں گے، میں ابھی اس کا نام نہیں بتانا چاہتی۔

No comments.

Leave a Reply