ریو اولمپکس معطل یا کہیں اور منتقل کرنے کا مطالبہ، 100 عالمی سائنسدانوں کا عالمی ادارہ صحت کے نام خط

ریو اولمپکس رواں سال اگست میں برازیل کے شرo ریو میں منعقد ہو گا

ریو اولمپکس رواں سال اگست میں برازیل کے شرo ریو میں منعقد ہو گا

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سو سے زائد معروف عالمی سائنسدانوں نے عالمی ادارہ صحت کے نام کھلے خط میں زیکا وائرس وبا کے باعث ریو اولمپک کو معطل یا کہیں اور منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک برطانوی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کے گروپ نے عالمی ادارہ صحت کے نام ایک کھلے خط میں کہا ہے کہ زیکا کے نئے انکشافات کے بعد گیمز کا جاری رہنا غیر اخلاقی ہو گا۔ انہوں نے عالمی ادارہ سے پیدائشی نقص کے باعث بننے والے زیکا وائرس سے متعلق رہنمائی نکات پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کا کہنا ہے کہ زیکا کے باعث گیمز میں تاخیر یا کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ واضح رہے کہ زیکا وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری کی وبا ایک برس قبل برازیل سے شروع ہوئی لیکن اب تک دنیا کے 60 سے زئد ممالک اور خطے اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ریو اولمپکس رواں سال اگست میں برازیل کے شہر ریو میں منعقد ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply