پاکستانی ڈاکومینٹری فلم ‘فلائٹ آف دی فیلکن’ نے نیو یارک فیسٹول میں سونے کا میڈل جیت لیا

پاکستانی ڈاکومینٹری فلم 'فلائٹ آف دی فیلکن' معاشرے میں سماجی بہبود کی جدوجہد پر مبنی ہے

پاکستانی ڈاکومینٹری فلم ‘فلائٹ آف دی فیلکن’ معاشرے میں سماجی بہبود کی جدوجہد پر مبنی ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستانی ڈاکومینٹری فلم ‘فلائٹ آف دی فیلکن’  نے نیو یارک فیسٹیول میں معاشرتی فلموں کی کیٹیگری میں سونے کا میڈل اپنے نام کر لیا۔ پاکستانی ڈاکومینٹری فلم ‘فلائٹ آف دی فیلکن’ خاتون استاد رفعت عارف کی معاشرے میں سماجی بہبود کی جدوجہد پر مبنی ہے جس میں وہ لڑکیوں کی کم عمری میں شادی، جسمانی تشدد اور سکول جانے والی  لڑکیوں پر سماجی دبائو کے خلاف کام کر رہی ہیں  جبکہ فلم کو گزشتہ ہفتے نیو یارک فیسٹیول میں پیش کیا گیا جہاں سماجی مسائل کی کیٹیگری میں بہترین ڈاکومینٹری کا ایوارڈ اپنے نام کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ دوسری جانب رفعت عارف کی مدد کے لیے ملالہ فنڈ نے بھی رابطہ کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply