دبئی میں دنیا کے پہلے ٹیرس برج العرب نامی مصنوعی جزیرے کا افتتاح

دبئی میں دنیا کے پہلے ٹیرس برج العرب نامی مصنوعی جزیرے کا افتتاح

دبئی میں دنیا کے پہلے ٹیرس برج العرب نامی مصنوعی جزیرے کا افتتاح

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیاحتی ویڑن 2020ء کو کامیاب بنانے کے لیے دنیا کے پہلے منفرد مصنوعی جزیرے کا افتتاح کر دیا، جو بلاشبہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے اپنے اندر خاص کشش رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق Burj Al Arab Terrace نامی اس مصنوعی جزیرے کا افتتاح گذشتہ روز  حاکم دبئی اور امارات کے نائب Shaikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum, نے اور نائب حاکم دبئی Shaikh Maktoum Mohammed bin Rashid Al Maktoum کی موجودگی میں کیا۔ مصنوعی جزیرے کا منفرد تخیل دبئی ہولڈنگ نے پیش کیا اور اسے اب عملی شکل میں لایا جا رہا ہے۔ مصنوعی جزیرے کی دیگر خصوصیات میں 5000 ٹن وزنی فولادی عمارت کی تعمیر ہے۔ 10 ہزار مربع میٹر افقی رقبے پر مشتمل اس جزیرے کے 8 بڑے اجزا فن لینڈ میں تیار کیے گئے، جنہیں دبئی لایا گیا ہے۔  یہ مصنوعی جزیرہ 100 میٹر خلیج العربی کے اندر ہونے کے ساتھ ساتھ اصلی جزیرے کے ساتھ ساتھ ہو گا، جہاں اس اصلی جزیرے پر Burj Al Arab Terrace ہوٹل کا افتتاح پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

No comments.

Leave a Reply