پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کے روز لندن میں ہو گی

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر اعظم نواز شریف کو ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد ان کے لندن میں قیام میں توسیع کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں نے وزیر اعظم کو اوپن ہارٹ سرجری کا مشورہ دیا ہے۔ اب وزیر اعظم مزید 2 ہفتے تک لندن میں رہ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی منگل کو ہارٹ سرجری ہو گی۔ آپریشن کے بعد وزیر اعظم مزید 2 ہفتے لندن میں ہی قیام کریں گئے۔ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں اہم فیصلے اسحاق ڈار کریں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو آج وطن واپس آنا تھا تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن کا مشورہ دیئے جانے کے بعد  اب وزیر اعظم وطن واپسی یا قیام سے متعلق خود فیصلہ کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply