بحیرہ اوقیانوس میں واقع فیرو آئی لینڈز پر ایٹم بم گرایا جائے تاکہ پوری دنیا کو ہماری ایٹمی طاقت کا پتہ چل جائے: روس

فیرو آئی لینڈز برطانیہ کے شمال مغرب میں 200 میل کی دوری پر واقع جزائر ہیں

فیرو آئی لینڈز برطانیہ کے شمال مغرب میں 200 میل کی دوری پر واقع جزائر ہیں

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا اور روس کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کشیدگی بے حد بڑھ چکی ہے لیکن کوئی بھی یہ توقع نہیں کر رہا تھا کہ روس کی جانب سے یورپی جزائر پر ایٹم بم گرا کر انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دینے کی دھمکی بھی سامنے آ سکتی ہے۔ اخبار The Mirror نے Ukraine میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے سینئر سیاستدان Vladimir Zhirinovsky نے روسی صدر Vladimir Putin کو مشورہ دیا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کا دماغ درست کرنے کیلئے بحیرہ اوقیانوس میں واقع Faroe Islands پر ایٹم بم گرایا جائے اور اسے صفحہ ہستی سے ہمیشہ کیلئے مٹا دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو دکھا دینا چاہیے کہ روس کی طاقت کیا ہے اور اس کی افواج کیا کر سکتی ہیں۔ یو کرائنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ان کے بیان میں مزید کہا گیا  بحیرہ شمالی میں ایک جزیرہ ہے، جو کہ 2 لاکھ کی آبادی پر مشتمل ایک چھوٹا سا ملک ہے۔ برسلز کو کہنا چاہیے: دیکھو یہاں ایک جزیرہ ہے، اب یہاں کوئی جزیرہ نہیں۔ یہ ملک اب وجود نہیں رکھتا۔ ہمیں دکھا دینا چاہیے کہ ہماری نیوکلیئر فورسز کیا کر سکتی ہیں۔ اخبار کے مطابق Faroe Islands برطانیہ کے شمال مغرب میں 200 میل کی دوری پر واقع جزائر ہیں۔ یہ جزائر یورپ کا حصہ ہیں اور انہیں ایٹم بم سے تباہ کرنے کی دھمکی کا مقصد امریکا اور یورپ کے لئے وارننگ جاری کرنا ہے۔ امریکا اور اس کے اتحادی نیٹو ممالک کی طرف سے بحیرہ اسود کے علاقے میں نیا دفاعی نظام تعینات کرنے کے فیصلے پر روس شدید مشتعل ہے اور اس کی طرف سے پہلے بھی امریکا کو خبر دار کیا جا چکا ہے، تاہم ایک سینئر روسی سیاستدان کی طرف سے ایٹمی حملے کی دھمکی پہلی دفعہ سامنے آئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply