”روٹی، روزگار اور مکان دو” سپین میں شہر شہر مظاہرے

جنوبی سپین کے شہر سویا میں بھی کئی ہزار لوگوں نے بارش کے باوجود سڑکوں پر مارچ کیا

جنوبی سپین کے شہر سویا میں بھی کئی ہزار لوگوں نے بارش کے باوجود سڑکوں پر مارچ کیا

میڈرڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہزاروں ہسپانوی شہریوں نے دارالحکومت میڈرڈ سمیت ملک کے 30 شہروں میں معاشی کفایت شعاری کی سرکاری پالیسی کے خلاف زبردست مظاہرے کیے ہیں۔ سپین کی 100 سے زائد سیاسی اور سماجی تنظیموں اور لیبر یونین کی اپیل پر ہونے والے ان مظاہروں میں شریک لوگ ”روٹی، روزگار اور مکان دو” جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے میڈرڈ کے 4 مختلف چوراہوں سے شہر کے مرکز میں واقع سول سکوائر کی جانب مارچ کیا جہاں یہ مظاہرہ ایک بڑے احتجاجی اجتماع میں تبدیل ہو گیا۔ جنوبی سپین کے شہر میں بھی کئی ہزار لوگوں نے بارش کے باوجود سڑکوں پر مارچ کیا۔

No comments.

Leave a Reply