سعودی عرب میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی

سعودی عرب میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی

سعودی عرب میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی

الریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے وضاحت جاری کی ہے کہ سعودی عرب میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو سعودی شہریت نہیں دی جائے گی۔ ‘سول افئیرز’ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک افواہ کی تردید کی جس کے مطابق سعودی شاہی خاندان نے سلطنت میں پیدا ہونے والے تارکین وطن کو شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شعبے کے ترجمان محمد الجسار کا کہنا تھا کہ یہ بات مکمل جھوٹ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے کسی بھی فیصلے کو باضابطہ طور پر وزرا کونسل کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا ایسا پہلی بار نہیں کہ سوشل میڈیا پر سعودی شہریت کا مسئلہ اٹھایا جائے۔ ترجمان نے اس جھوٹی اطلاع کو پھیلانے پر تنقید کی۔ اس سرکلر کو بالکل شاہی فرمان کی طرز پر تیار کر کے پیش کیا گیا تھا اور اس میں ایک جھوٹی خبر کو درج کر کے سوشل میڈیا پر جاری کر دیا گیا۔

No comments.

Leave a Reply