ایران کا اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا فیصلہ

ایران کے وزیر برائے ثقافت و اسلامی رہنمائی علی جنتی

ایران کے وزیر برائے ثقافت و اسلامی رہنمائی علی جنتی

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کے وزیر برائے ثقافت و اسلامی رہنمائی علی جنتی نے رواں سال ایرانی حاجیوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دیار مقدسہ نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی وزیر کے مطابق ایرانی حج مشن کی ضد اور حج پروٹوکول پر دستخط کے سبب سعودی حکام کے سلاتھ بات چیت میں اتفاق رائے تک نہیں پہنچا جا سکا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق علی جنتی نے گزشتہ روز پریس مین دیئے گئے بیان میں تمام تر ذمہ داری سعودی عرب پر ڈال دی۔ ادھر سعودی وزارت برائے حج و عمرہ نے ہفتے کے روز تصدیق کی تھی کہ ایران کی جانب سے پروٹوکول پر دستخط سے انکار کیا۔ وزارت کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حجاج کے امور سے متعلق پروٹوکول پر دستخط سے قبل اچانک ہی مملکت سے کوچ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سے قبل ریاض اور تہران سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے منظور شدہ طریقہ کار کے مطابق ایرانی حجاج کے لیے ایران سے ہی الیکٹرونک ویزے جاری کرنے پر متفق ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایرانی حجاج کی آمدورفت کو سعودی عرب اور ایران کی قومی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے درمیان تقسیم اور ایرانی وفد سے سوئس سفارتخانے کے ذریعے نمائندگی کی اجازت کی درخواست پر آمادگی بھی طے پا گئی تھی۔ یاد رہے کہ ایران ایسی شرائط پر اصرار کر رہا تھا کہ جو حج کے معروف مناسک کے ذیل میں کسی طور نہیں آتیں ہیں۔

No comments.

Leave a Reply