دنیا کے 10 خوشحال، امیر، صحت مند اور محفوظ ممالک کی فہرست جاری

خوشحال، امیر، صحت مند اور محفوظ ممالک میں ناروے  کا پہلا نمبر

خوشحال، امیر، صحت مند اور محفوظ ممالک میں ناروے کا پہلا نمبر

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہر سال دنیا کے امیر، خوشحال، صحت مند اور محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ اس سال کی فہرست میں ناروے، سوئزر لینڈ اور ڈنمارک بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ لندن میں واقع The Legatum Instituteنے  عالمی Prosperity Index جاری کیا ہے جس میں دنیا کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے  لیکن اس میں صرف دولت کو ہی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ Institute نے 89 عوامل کا جائزہ لیا ہے جن میں مواقع، طرزِ حکومت، تعلیم، صحت، خوشحالی، شخصی آزادی، ملکی سلامتی اور سیکیورٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 130 ہے جو نیچے سے 15ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا نمبر 99 ہے۔  مجموعی طور پر اس مطالعے میں 142 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ اول نمبر پر ناروے شامل ہے۔

نمبر ایک: ناروے

ناروے  Scandinavian  ممالک کا اہم رکن ہے اور یہ ممالک گزشتہ 7 برس سے عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے۔ جبکہ ناروے تمام انڈیکس (عوامل) کے سرفہرست 10 ممالک میں بھی شامل ہے۔

: 2 سوئزر لینڈ

پوری دنیا میں گورننس (اچھی طرز ِحکومت) میں سوئزر لینڈ کا پہلا نمبر ہے اور معاشی طور پر یہ دوسرے نمبر پر شامل ہے۔

3: ڈنمارک

اگرچہ اس فہرست میں ڈنمارک کا تیسرا نمبر ہے لیکن مواقع اور entrepreneurship میں اس کا دوسرا نمبر ہے۔

4: نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ اس وقت عالمی پناہ گزینوں کو سب سے زیادہ قبول کرنے والا ملک ہے۔ social capital میں یورپی یونین سے باہر کے ممالک میں اس کا پہلا نمبر ہے۔

5: سویڈن

Entrepreneurship میں یہ ملک پوری دنیا میں مشہور ہیں اور جان و مال کی حفاظت کے لحاظ سے بھی سویڈن کا معیار اعلی ترین ہے۔

6: کینیڈا

کینیڈا کی 92 فیصد عوام کا خیال ہے کہ ان کا ملک عالمی پناہ گزینوں اور تارکینِ وطن کے لیے ایک بہت اچھی جگہ ہے۔ معیشت اور تعلیم میں کینیڈا کا معیار بہت بلند ہے۔

7: آسٹریلیا

گزشتہ تین برس سے آسٹریلیا کا معیارِ تعلیم تیزی سے بلند ہو رہا ہے اور اس نے خوشحالی میں اپنی ساتویں پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔

8: ہالینڈ

ہالینڈ معیشت، تعلیم اور سوشل کیپٹل میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

9: فن لینڈ

شخصی حفاظت اور سیکیورٹی میں فن لینڈ کا تیسرا نمبر ہے اور طرزِ حکومت (گورننس) میں اس کا پانچواں نمبر ہے۔ لیکن معیشت خراب ہونے کے باعث یہ نویں نمبر پر ہے۔

10: آئرلینڈ

دنیا میں برداشت اور رواداری والے 5 اہم ترین ممالک میں آئرلینڈ بھی شامل ہے۔ یہاں تارکینِ وطن کے لیے سہولت موجود ہے  اور اس معیار سے یہ چوتھے نمبر پر ہے لیکن مجموعی طور پر انڈیکس میں آئرلینڈ کو 10واں نمبر حاصل ہے۔ دنیا کی سپر پاور امریکا ابتدائی 10 ممالک میں جگہ نہیں بنا سکا اور خوشحالی کی فہرست میں امریکا گیارہویں نمبر پر ہے۔

No comments.

Leave a Reply