وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں ہارٹ سرجری کے بعد آئی سی یو کے وارڈ میں منتقل

وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں ہارٹ سرجری کے بعد آئی سی یو کے وارڈ میں منتقل

وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں ہارٹ سرجری کے بعد آئی سی یو کے وارڈ میں منتقل

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

وزیر اعظم نواز شریف کی سرجری کے بعد لندن میں ہسپتال کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ 4 بائی پاس ہوئے اور ڈاکٹروں نے وزیر اعظم نواز شریف کے آپریشن کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی گزشتہ روز لندن کے ایک ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کی گئی۔ وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغامات میں کہا کہ سرجری کامیاب رہی ہے۔ مریم نواز کے ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کو سرجری کے بعد انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کے آپریشن کے حوالے سے مریم نواز اپنے ٹوئیٹر اکائونٹ کے ذریعے معلومات فراہم کرتی رہی ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم کی یہ سرجری ایسے وقت ہوئی جب رواں ہفتے ملک کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جانا ہے  جبکہ اس کے علاوہ Panama Leaks کے معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے بھی حکومت کو چیلنج کا سامنا ہے۔ اپنی سرجری سے ایک روز قبل ہی وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے  قومی اقتصادی کونسل اور کابینہ کے خصوصی اجلاسوں کی صدارت کی تھی، جس میں انھوں نے اہم فیصلوں کی منظوری دی۔ اس سے قبل وزیر اعظم ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ لندن میں قیام کے دوران سرجری سے قبل نواز شریف اپنے معاونین کی مدد سے حکومت کے امور چلاتے رہے ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیر اعظم کتنے دن تک لندن میں قیام کریں گے۔ اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ ماہ بھی اپنے علاج کے لیے لندن گئے تھے لیکن چند روز قیام کے بعد وطن واپس آ گئے تھے۔ تاہم اس مرتبہ جب وہ اپنا طبی معائنہ کروانے کے لیے گئے تو ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری تجویز کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply