یو ایس ایئر فورس ون مسافر طیارہ جسے کوئی میزائل یا بم بھی نشانہ نہیں بنا سکتا

یو ایس ایئر فورس ون مسافر طیارہ

یو ایس ایئر فورس ون مسافر طیارہ

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

سپر پاور امریکہ کے صدر کے خصوصی طیارے یو ایس ایئر فورس ون کو اگر ہوائی جہازوں کی دنیا کا شہنشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ یوں تو امریکی صدر جس بھی طیارے میں موجود ہوں اسے ایئر فورس ون کا درجہ حاصل ہو جاتا ہے لیکن 2 عدد 747-200B جیٹ طیاروں کو خصوصی طور پر امریکی صدر کی آمدورفت کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ یو ایس ایئر فورس ون اعلی ترین عسکری معیار کے مطابق تیار کیا گیا جہاز ہے جس کا الیکٹرونک کائونٹر سسٹم کسی بھی قسم کے راڈار کو جام کر سکتا ہے۔ اس ہوائی جہاز کی ایک انتہائی خاص خوبی میزائل یا بم حملے کے خلاف اس کی مذاحمت ہے۔ یہ طیارہ طاقتور فلیئرز (روشنی کے مرغولے) خارج کرتا ہے جو کسی بھی قسم کے ہیٹ سیکنگ میزائلوں کا رخ موڑ دیتے ہیں۔ ایئر فورس ون میں advanced secure communications equipment نصب کیا گیا ہے جس کی مدد سے یہ فضا میں پرواز کرنے والے موبائل کمانڈ سنٹر کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، اور اسی لیے اسے اڑتا ہوا وائٹ ہائوس بھی کہا جاتا ہے۔ امریکی صدر اس طیارے میں بیٹھ کر امریکی افواج کو کنٹرول کرنے اور اپنے تمام صدارتی فرائض سرانجام دینے کا کام بخوبی کر سکتے ہیں۔ یہ طیارہ عام طیاروں کے برعکس بہت بڑا اور بھاری ہے۔ رن وے پر کھڑے ایئر فورس ون کی بلندی تقریباً 6 منزلہ عمارت کے برابر ہوتی ہے اور اس کا کل وزن تقریباً 377000 کلو گرام ہے۔ اسے دوران پرواز ایندھن فراہم کیا جا سکتا ہے اور اس طرح یہ غیر معینہ مدت کیلئے اپنی پرواز جاری رکھ سکتا ہے۔ جہاز کے اندر امریکی صدر کیلئے ایک کشادہ دفتر، واش روم، کانفرنس روم، رہائشی کوارٹرز، بیڈ روم اور ورزش کے لئے جم کی سہولت بھی دستیاب ہے۔  اس کے اندر ایک چھوٹا سا ہسپتال بھی موجود ہے جس میں ایمرجنسی کی صورت میں آپریشن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ ایئر فورس ون کی ہر پرواز کو ایک مکمل ملٹری مشن کے طور پر سرانجام دیا جاتا ہے۔  امریکی صدر کو Marine One کہلانے والے خصوصی ہیلی کاپٹر میں Andrews Air Force Base پر لایا جاتا ہے جہاں سے وہ ایئر فورس ون میں سوار ہوتے ہیں۔ ایئر فورس ون کی پرواز سے قبل متعدد C141 سٹار لفٹر کارگو طیارے پرواز کرتے ہیں، جن میں امریکی صدر اور ان کے قریبی ساتھیوں کی Limousin bullet-proof vehicles اور اسلحہ لدا ہوتا ہے۔ اکثر امریکی صدور اپنے دور اقتدار میں ایئر فورس ون کے فضائی عملے سے بہت مانوس ہو جاتے ہیں اور کسی بھی امریکی صدر کیلئے ایئر فورس ون پر آخری پرواز ایک انتہائی جذباتی سفر ہوتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply