پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت حاصل کر لی

شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کے لیے صدر مملکت ممنون حسین نے دستخطی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی

شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کے لیے صدر مملکت ممنون حسین نے دستخطی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی

اوفا  ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت حاصل کر لی جس کے بعد باہمی یادداشت پر دستخط بھی کر دیئے گئے ہیں۔ پاکستان 2005ء سے شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر رکن ہے اور تنظیم کی مستقل رکنیت کے لیے 2010ء میں درخواست دی تھی جس کی روس کے شہر اوفا میں باضابطہ منظوری بھی دے دی گئی ہے اور پاکستان اس تنظیم کا مستقل رکن بن گیا ہے۔ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کے لیے باہمی معاہدے کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں، شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت کے لیے صدر مملکت ممنون حسین نے دستخطی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرائط کی یادداشت پر دستخط کر دیئے  جبکہ معاہدے پر 6 رکن ممالک، چیرمین اور سیکریٹری جنرل نے بھی دستخط کیے۔ پاکستان کے تنظیم کا رکن بننے کے بعد اس کے رکن ممالک کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی رکنیت کے روس کے ساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون اور چین کے ساتھ بڑے کمیونیکیشن منصوبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply