ماہ رمضان کا تیسرا جمعہ: فلسطینیوں مسجد اقصی کی طرف جانے والے تمام راستے سیل

ماہ رمضان کا تیسرا جمعہ: فلسطینیوں مسجد اقصی کی طرف جانے والے تمام راستے سیل

ماہ رمضان کا تیسرا جمعہ: فلسطینیوں مسجد اقصی کی طرف جانے والے تمام راستے سیل

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ماہ صیام کے تیسرے جمعتہ المبارک کو اسرائیلی فوج نے فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں کو مسجد اقصی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے مکروہ حربوں کا استعمال کیا۔ جمعہ کو علی الصباح ہی سے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس کو سیل کرتے ہوئے دونوں علاقوں کو فوجی چھانیوں میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس میں داخلے کے مقامات کا گھیرا کیا اور فلسطینیوں کو مسجد اقصی میں داخل ہونے سے روکنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ تاہم فلسطینی رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اول پہنچتے رہے۔ جمعرات کے روز اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جمعہ کو مسجد اقصی، مشرقی بیت المقدس اور پرانے بیت المقدس کے تمام اہم مقامات پر فوج، پولیس اور بارڈر فورس کے اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی جو فلسطینی بسوں کو بیت المقدس میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کرے گی۔ بیت المقدس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس کی کئی اہم کالونیوں بالخصوص velly  al jozunِ، Shahra Sultan ، Sualiman ، Salahuddin ، Nablus ، اور Amr ibn al-`As  پر ہر طرح کی ٹریفک بند کر دی جس کے نتیجے میں شہریوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصی میں داخلے کے لیے زیادہ سے زیادہ 45 سال کی عمر کی قید رکھی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق مسجد اقصی میں تیسرے جمعہ کی ادائیگی کے لیے غرب اردن، غزہ کی پٹی، شمالی اور جنوبی فلسطینی شہروں سے بھی بڑی تعداد میں نمازی قبلہ اول میں پہنچے تاہم انہیں جگہ جگہ اسرائیلی فوج کی جانب سے زد و کوب کیا گیا اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

No comments.

Leave a Reply