روسی صدر چین کے ساتھ باہمی اتحاد کے قیام پر بات چیت کے لیے آج بیجنگ پہنچیں گے

روسی صدر ولادی میرپیوٹن  چینی شی جن پنگ کے ساتھ عالمی صورتحال کے پیش نظر نیا اتحاد قائم کرنے پر بھی بات کریں گے

روسی صدر ولادی میرپیوٹن چینی شی جن پنگ کے ساتھ عالمی صورتحال کے پیش نظر نیا اتحاد قائم کرنے پر بھی بات کریں گے

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا اور چین کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کا تنازعہ بڑھا تو امریکا نے اپنے حمایتیوں کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا، مگر اس کے ردعمل کے طور پر روس اور چین نے مل کر ایسا فیصلہ کر لیا ہے کہ امریکا کے لئے بہت بڑی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔ ویب سائٹ Tass.ru کی رپورٹ کے مطابق صدر Vladimir Putin آج 25 جون چین کے خصوصی دورے پر پہنچیں گے تو چینی صدر Xi Jinping کے ساتھ عالمی صورتحال کے پیش نظر نیا اتحاد قائم کرنے پر بھی بات کریں گے۔ روسی صدر کے معاون Yury Ushakov نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امور کے بارے میں روس اور چین کے خیالات یکساں ہیں، لہذا دونوں سربراہان مملکت باہمی اتحاد کے قیام پر بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس اور چین عالمی سطح پر، خصوصاً اقوام متحدہ میں اور شنگھائی تعاون تنظیم میں متحد کھڑے ہوں گے، جبکہ علاقائی سلامتی سے متعلق اتحاد کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ دونوں صدور جزیرہ نما کوریا، شام اور وسطی ایشیا میں سلامتی اور استحکام کے امور پر بھی بات کریں گے۔ روسی حکام کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ ایک بہت بڑا وفد چینی دورے پر جا رہا ہے جس میں صدارتی سٹاف کے سربراہ Sergei Ivanov ، پانچ نائب وزرائے اعظم، متعدد وزرا اور کاروباری حلقوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ اس دورے کے دوران چین اور روس کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کے لئے 50 سے زائد معاہدوں پر بھی دستخط ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply