خصوصی بچوں کیلئے گیمز تیار کرنے والی پاکستانی کمپنی کا امریکا میں ہونے والے مقابلے میں تیسرا انعام

پاکستان کی ونڈر ٹری گیمز

پاکستان کی ونڈر ٹری گیمز

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

خصوصی بچوں کیلئے گیمز تیار کرنیوالی پاکستانی کمپنی نے امریکا میں ہونے والے مقابلے میں تیسرا انعام اپنے نام کر لیا۔ Stanford University کے زیر اہتمام سائنس اینڈ ٹیکنالوجی startup competition میں پاکستان کی Wonder Tree کمپنی نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ Wonder Tree Microsoft Kinect technology کو استعمال کرتے ہوئے خصوصی بچوں کے interactive ، augmented reality-based games تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی کی ٹیم میں معروف ماہرین نفسیات اور اساتذہ شامل ہیں۔ یہ کمپنی متعدد اداروں جیسے DOW University of Health Sciences، Special Olympics Pakistan اور دیگر کے ساتھ شراکت داری بھی قائم کیے ہوئے ہے۔

No comments.

Leave a Reply