چین نے زمین کے مدار میں گھومنے والا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے

چین کا لانگ مارچ سیون نیو جنریشن نامی راکٹ

چین کا لانگ مارچ سیون نیو جنریشن نامی راکٹ

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے زمین کے مدار میں گھومنے والا پہلا راکٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ہفتے کی شام چھوڑے گئے راکٹ کو ‘Long March-7′ new generation کا نام دیا گیا ہے جس میں 13.5 ٹن  سامان بھی  بھیجا گیا ہے  اور یہ راکٹ مستقبل میں چینی خلائی مشن میں بھی مدد دے گا۔  واضح رہے کہ زمین کے ساتھ ساتھ خلا میں بھی ترقی کی جنگ جاری ہے اور مختلف ممالک اپنے سیارے خلا میں بھیجتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارت نے بھی خلائی مشن بھیجے ہیں۔ چین یہ راکٹ خلا میں بھیج کر  ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک بار پھر آگے نکل گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین نے زمین کے مدار میں گھومنے والا راکٹ خلا میں بھیج کر خلائی نگرانی کا نظام موثر کر لیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply