ہماری ایٹمی طاقت اتنی ہے کہ پورا امریکہ خوف میں ڈوب جائے گا: شمالی کوریا

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے شعبہ برائے امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل ہین سانگ

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے شعبہ برائے امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل ہین سانگ

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ ایک طرف شمالی کوریا سے ایٹمی پروگرام روکنے کا مطالبہ کر رہا ہے اور دوسری طرف اس کے حریف جنوبی کوریا و دیگر کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں کر رہا ہے اور شمالی کوریا کو دھمکا رہا ہے۔ شمالی کوریا کی طرف سے اپنے ایٹمی پروگرام پر اگرچہ پہلے سے انتہائی سخت موقف سامنے آتا رہا ہے۔ اب ایک بار پھر انہوں نے امریکہ کو سخت جواب دے دیا ہے۔ بین الاقوامی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ سے گفتگو کرتے ہوئے شمالی کوریا کے امریکہ کے ساتھ تعلقات پر کام کرنے والے سینئر حکومتی عہدیدار (Han Song Ryol) نے امریکہ پر واضح کر دیا ہے  کہ اگر میرے ملک پر دبائو بڑھا کر اور سزا کی دھمکیاں دے کر اپنے موقف سے پسپائی پر مجبور کیا گیا  تو پھر امریکہ کو توقع رکھنی چاہیے کہ ہم ویسے ہی ایٹمی دھماکے اور میزائل تجربات ایک بار پھر کریں گے جیسے ماضی میں کر چکے ہیں۔ ہم میں اتنی طاقت ہے کہ اگر امریکہ ہمارے سامنے آیا تو تمام امریکی خوف سے لرز اٹھیں گے۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے شعبہ برائے امریکی امور کے ڈائریکٹر جنرل Han Song Ryol کا مزید کہنا تھا کہ یہ مسئلہ امریکہ کی طرف سے پیدا کیا جا رہا ہے۔ اسے فوجی چڑھائی کی دھمکیاں دینا بند کرنی ہوں گی، عالمی پابندیاں اٹھا کر ہم پر سے معاشی دبائو ختم کرنا ہو گا۔ امریکہ ہمارے ماتھے پر بندوق رکھ کر ہمیں ایٹمی پروگرام روکنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ اگر امریکہ دبائو اور دھمکیاں دینے کی پالیسی ترک نہیں کرتا تو اسے ہماری طرف سے نئے ایٹمی تجربات کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ دوسری طرف امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان John Kirby کا کہنا تھا  کہ  کورین خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے متعلق امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔ شمالی کوریا جو کچھ کر رہا ہے اس سے امریکہ کے لیے اپنی منزل پانا مشکل ہو رہا ہے۔ ہم شمالی کوریا کو ہدایت کرتے ہیں کہ اسے 6 فریقی مذاکرات بحال کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ہم اپنی منزل پا سکیں اور کورین خطے کو ایٹمی خطرے سے نجات دلا سکیں۔

No comments.

Leave a Reply