باہمی تعلقات آگے بڑھانے کیلئے چین ہمارے مفادات کا خیال رکھے، وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ

وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ

وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ

نئی دلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی حکومت نے چین سے درخواست کی ہے کہ  دونوں ممالک کے باہمی تعلقات بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ چین اس کے  مفادات کا خیال رکھے۔ حال ہی میں نیوکلیئر سپلائر گروپ  (NSG)کی رکنیت حاصل کرنے میں ناکامی پر بھارتی سرکاری حلقے شدید رنج و ملال کا شکار ہیں  اور اس کی وجہ چین کو قرار دیتے ہیں جس نے NSG میں بھارتی شمولیت کی آخر دم تک مخالفت کی  یہاں تک کہ درجنوں ممالک کے سامنے چین تنہا رہ گیا لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا تھا کہ ہم چین پر یہ واضح کرتے رہیں گے  کہ باہمی مفادات، ترجیحات اور خدشات کے معاملات حل کرنے اور آگے بڑھنے کا عمل باہمی روابط کے لیے ناگزیر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اگرچہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ NSG کے سیئول کے اجلاس میں بھارت کو متوقع نتائج نہ ملے لیکن اس کے باوجود بھارت اور چین کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق NSG کا آئندہ اجلاس میکسکو میں ہو گا اور بھارت دوبارہ اس کی رکنیت کے لیے درخواست کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply