برطانیہ سے مذاکرات میں نامناسب رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں: انجیلا مرکل

جرمن چانسلر انجیلا مرکل

جرمن چانسلر انجیلا مرکل

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم                                                                                                                                                                                  جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو اپنے بلاک میں سے برطانیہ کے اخراج کے بعد اس کے ساتھ مذاکرات میں کسی بھی طور پر نامناسب رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں ہے دیگر ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے سے باز رکھنا بات چیت میں ترجیح نہیں ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں یورپی یونین کے بانی رکن ممالک جرمنی، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، بلجیئم اور لکسمبرگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کیا تھا۔ جرمن چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے اعلان کے بعد اس بات کے حق میں نہیں کہ اس پر جلد اخراج کے لیے دبائو ڈالا جائے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یہ بیان جرمنی سمیت یورپی یونین کے رکن ممالک میں سے بیشتر کے وزرائے خارجہ کے ان بیانات کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس گروپ سے نکلنے کے لیے عملی اقدامات کو تیز کریں۔ جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو اپنے بلاک میں سے برطانیہ کے خروج کے بعد  اس کے ساتھ مذاکرات میں کسی بھی طور پر نامناسب رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انھوں نے اس بات پر ضرور دیا کہ دیگر ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے سے باز رکھنا بات چیت میں ترجیح نہیں ہونی چاہیے۔

No comments.

Leave a Reply