پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کو ئی جلدی نہیں: بھارتی وزیر اعظم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور مذاکراتی عمل شروع کرنے میں کوئی جلد بازی نہیں کی جا سکتی ہے۔ اپنی حکومت کے 2 سال مکمل ہونے کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے بھارت کو ہر معاملے میں ہر وقت الرٹ رہنا پڑتا ہے  انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے موقف پوری دنیا بھارت کی تائید کر رہی ہے جبکہ پاکستان اس معاملے میں الگ ہو گیا ہے  انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور یکجہتی کے ساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ بھارت ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے جبکہ بھارت کی آواز کو دنیا سنتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان میں کئی ایجنسیاں کام کر رہی ہیں لیکن بھارت کا یہ ماننا ہے کہ صرف جمہوری طور پر منتخب ادارے کے ساتھ ہی مذاکرات کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب سے وہ سال 2014ء اقتدار میں آ گئے ہیں تو انہوں نے کرسی سنبھالتے ہی سب سے پہلا کام یہ کیا  کہ بھارت کے سبھی پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنیں اور مذاکراتی عمل کی بھی شروعات کی جائے۔

No comments.

Leave a Reply