انگلینڈ نے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے پاکستان کو 330 رنز سے شکست دے دی

مانچسٹر ۔۔۔ نیوز ٹائم

انگلینڈ نے Lords ٹیسٹ میں شکست کے بعد Old Trafford  میں پاکستان کو 330 رنز کی بدترین شکست دے دوچار کر کے 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ مانچسٹر کے Old Trafford  گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش ٹیم کی جانب سے دیئے گئے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 235 رنز ہی بنا سکی یوں قومی ٹیم کو 330 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 565 رنز کے تعاقب میں اوپننگ جوڑی Shan Masood اور Mohammad Hafeez نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو محض 7 کے مجموعی اسکور پر Shan Masood  ایک رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز Azhar Ali  بھی کچھ دیر کے مہمان ثابت ہوئے اور 8 رنز بنا کر James Anderson کا شکار بنے۔ تیسری وکٹ پر Younis Khan  اور Mohammad Hafeez نے 58 رنز کی شراکت قائم کی تو  Mohammad Hafeez 42 رنز بنانے کے بعد کیچ آئوٹ ہو گئے جبکہ Younis Khan  بھی کچھ ہی دیر میں ڈریسنگ روم میں Mohammad Hafeez سے جا ملے وہ صرف 28 رنز ہی بنا سکے، پہلے میچ کے ہیرو Misbah-ul-Haq کی ہمت بھی اس بار جواب دے گئی اور وہ 35 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔  Asad Shafiq نے کچھ مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ 39 رنز پر James Anderson کا شکار بنے  جبکہ Sarfraz Ahmed د صرف 7 رنز ہی بنا سکے،  Yasir Shah 10، Wahab Riaz 19 اور  Mohammad Amir 29 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ انگلینڈ کی جانب سے James Anderson اور  Moeen Ali نے 3،3 Chris Woakes 2 اور Joe Root نے ایک وکٹ حاصل کیں۔ Joe Root کو شاندار ڈبل سنچری بنانے پر مین آف دی میچ دیا گیا۔ ٹیسٹ سریز کا تیسرا میچ 3 اگست کو Birmingham میں کھیلا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply