رواں سال کی بیسٹ ہارر فلم دی کونجیو رنگ 2

رواں سال کی بیسٹ ہارر فلم دی کونجیو رنگ 2

رواں سال کی بیسٹ ہارر فلم دی کونجیو رنگ 2

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

ڈائریکٹر James Wan کو 2004ء میں کلاسک فلم THE CONJURING  (2013) کی ہدایات دیں، جنھیں ناقدین نے کافی پسند کیا۔ انہوں نے InsidiousChapter 2 جیسی فلم بھی بنائی، جس کے سیکوئل نے پرستاروں کو فکرمند کر دیا تھا۔ خوش قسمتی سے THE CONJURING 2  James Wan کا بہترین کام ہے اور یہ مزید بھی بہتر ہو سکتی تھی اگر اس میں چند خامیاں نہ ہوتیں۔ THE CONJURING 2 ہمیں 70 کی دہائی کے برطانیہ میں لے جاتی ہے،  اگر آپ کا خیال ہے کہ مارگریٹ تھیچر کے دور کا آغاز فلم کا سب سے خوفناک پہلو ہے تو ایسا نہیں، اس میں زیادہ دہشت ناک چیزیں موجود ہیں۔ اس سیکوئل کی بہترین چیزوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس میں کچھ حقیقی تاریخی قتل کو کہانی کو رواں رکھنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ جب فلم کا آغاز ہوتا ہے، تو ہمیں ماورائی معاملات کی تحقیقات کرنے والوں کے بارے میں علم ہوتا ہے، Ed Warren (Patrick Wilson) اور Lorraine Warren ( Vera Farmiga) جو امریکا میں کچھ لوگوں کے خوفناک قتل کی تفتیش کر رہے ہوتے ہیں، ہو سکتا ہے آپ کو علم ہو کہ 1974ء میں Ronald DeFeo Jr نے اپنے باپ، ماں، 2 بھائیوں اور 2 بہنوں کو نیو یارک کے علاقے Amityville میں واقع اپنے گھر میں قتل کر دیا تھا۔ ایک سال بعد جب George اور  Kathleen Lutzاپنے 3 بچوں کے ہمراہ اسی گھر میں منتقل ہوئے تو انہوں نے ماورائی سرگرمیوں کا سامنا ہونے کا دعویٰ کیا۔ اس چیز نے انہیں اتنا خوفزدہ کیا کہ وہ صرف 28 دن بعد ہی وہ گھر چھوڑ کر چلے گئے۔ اگرچہ  Kathleen Lutz  کے دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی تاہم ان کے تجربات پر ایک بیسٹ سیلر ناول ضرور سامنے آ گیا۔

No comments.

Leave a Reply