چین نے دنیا کا سب سے بڑا طیارہ تیار کر لیا

اے جی 600 طیارے کو چین میں ہی تیار کیا گیا ہے

اے جی 600 طیارے کو چین میں ہی تیار کیا گیا ہے

بیجنگ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے دنیا کا سب سے بڑا amphibious طیارہ تیار کر لیا جو زمین کے ساتھ ساتھ پانی میں لینڈنگ اور ٹیک آف کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ AG600 طیارے کو چین میں ہی تیار کیا گیا ہے۔ یہ طیارہ 53 ٹن وزن کے ساتھ ٹیک آف کی صلاحیت رکھتا ہے اور ساڑھے 4 ہزار کلو میٹر تک پرواز کر سکتا ہے  جو ایئر پورٹ کے ساتھ ساتھ سمندر میں لینڈنگ اور ٹیک آف بھی کر سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بحری ریسکیو اور جنگلات کی آگ بجھانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ رواں سال کے آخر میں یہ طیارہ اپنی پہلی اڑان بھرے گا۔

No comments.

Leave a Reply